تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر "حسن روحانی" نے بدھ کے روز اپنے ترکمانستان کے ہم منصب "قربانقلی بردی محمد اف" کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے ترکمانستان کی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر ایرانی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان سے تعاون کسی توسیع ہمارے لیئے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے دنیا میں عالمیگر وبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذکر کرتے ہوئے اس وائرس کی روک تھام کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہم صحت کے شعبے میں ترکمانستان کیساتھ تعاون اور تجربات کے تبادلہ پر تیار ہیں۔
صدر روحانی نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے باہمی تجارتی تعلقات میں کمی پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ آئندہ مہینوں میں اس وبا پر قابو پانے اور دونوں ملکوں کے عہدیداروں کی مزید کوششوں سے مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی اور معاشی میدان میں باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین تجارت اور معاشی تعاون کو فروغ دینے اور سامان کی نقل و حمل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات جیسے سرخص سرحد پر ایک نئے روڈ پل کی تعمیر اور ریل ٹریفک کی بحالی کو مثبت قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے دونوں ممالک کی مزید کوششوں پر زور دیا۔
در این اثنا ترکمانستان کے صدر نے ایرانی حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی انسان دوستی، رحمت اور مہربانی کی علامت ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس عید کی برکت سے پوری دنیا میں امن اور سکون برقرار ہوجائے گا۔
قربانقلی بردی محمد اف نے کہا کہ خوش قسمتی سے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدان میں اچھے اور تعمیری تعلقات ہیں۔
انہوں نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر دلچسبی کا اظہار کرلیا۔
ترکمانستان کے صدر باہمی تعلقات کی توسیع کیلئے ایرانی صدر کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سرحدوں میں تجارتی لین دین سمیت، مشترکہ سرمایہ کاری اور سائنسی اور صحت کے شعبے میں مزید تعاون کا مطالبہ کیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ